تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے اور ابتدائی اچھی خبر اچھے معاہدے کی جگہ نہیں لیتی۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سعید خطیب زادہ" نے ویانا مذاکرات کے بارے میں ٹویٹ کیا کہ ویانا مذاکرات ابھی جاری ہیں اور ابتدائی اچھی خبریں اچھے معاہدے کا متبادل نہیں ہیں۔

انہوں نے  مزید کہا کہ جب تک باقی تمام اہم مسائل حل نہیں ہو جاتے، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ معاہدہ طے پا گیا ہے؛ مزید کوشش کی ضرورت ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اب سب کی توجہ کلیدی حتمی اقدامات پر مرکوز ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@