تہران، ارنا- 38 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا فن کے شعبے میں بیرونی ممالک کے 62 نمائندوں کی شرکت سے آغاز کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، 38 ویں بین الاقوامی قرآن پاک مقابلوں کا منگل کی شام کو 7 بجے میں آرٹس سنٹر کے اندیشہ ہال میں مقابلوں کے مرکزی حصے بالغوں کے ساتھ ساتھ اور طلباء اور بصارت سے محروم افراد کے سیکشنز میں انعقاد کیا گیا۔

بالغوں کے حصے میں بالترتیب حفظ کے شعبے میں افغانستان سے "عبدالخالق ابراہیمی"، قرات کے شعبے میں آسٹریلیا سے "غلام مصطفیٰ اشرفی"، قرات کے شعبے میں انڈونیشیا سے "الہام محمد الدین"، حفظ کے شعبے میں کینیا سے "ہیثم صفر احمد"، تلاوت کے میدان میں شام سے "عمر ابو حفیض" اور یمن سے "بلال عبداللہ علی" میدان قرأت میں اسٹیج سنبھالیں گے۔

طلباء کے حصے میں جرمنی کے "علی طاہا لطیفی" قرات کے شعبے میں، ایران کے "محمد رضا جعفرپور" حفظ کے شعبے میں اور برونائی سے "عبدالعزیز نور"  حفظ کے شعبے میں مقابلہ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ بصارت سے محروم افراد میں، الجزائر سے تعلق رکھنے والے "شرف الدین علمی" حفظ قرآن کے شعبے میں اپنے آرکائیوز پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے 38 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے کا آخری مرحلہ 28 فروری سے 5 مارچ تک 29 ممالک کے 62 شرکاء کی ورچوئل  موجودگی سے منعقد ہوگا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@