تہران، ارنا – ایران کی ٹینس فیڈریشن کے سربراہ نے 2022 میں بین الاقوامی ٹینس مقابلوں کی میزبانی کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے داوود عزیزی نے کہا کہ پچھلے چند مہینوں کے دوران فیڈریشن کا ایک اہم ترین پروگرام انڈر 18 ورلڈ ٹینس ٹور کی میزبانی کو حاصل کرنا تھا اور ایسا ہی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی ٹینس فیڈریشن 2022 کو انڈر 18 ورلڈ ٹور کی 10 ہفتوں کے لیے میزبانی کی پیشکش کی، جو عالمی فیڈریشن نے ہماری درخواست پر اتفاق کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے سال انڈر 18 ورلڈ ٹینس ٹور کا انعقاد پانچ ہفتوں کے لیے ایرانی جنوبی جزیرے کیش، شیراز، ارومیہ اور تہران میں کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1