تہران، ارنا - ایرانی صدر  نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم سربیا کے ساتھ تعاون کی صلاحیتیں اور مواقع خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں۔

یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے ہفتہ کے روز اپنے سربیا کے ہم منصب الیگزینڈر وویچ کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہہی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی سطح کو بڑھانے کے لیے مختلف مواقع اور صلاحیتیں موجود ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ مشترکہ تعاون کی ترقی، خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں، دونوں ممالک کے لیے باہمی فائدے ہیں، جن کی نشاندہی کی جانی چاہیے۔ 
سربیا کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح کو فروغ دینے کی وسیع بنیادیں ہیں اور بلغراد تہران کے ساتھ  تعلقات اور تجارتی تعاون کی سطح کو بہتر بنانے اور مضبوط سیاسی اور اسٹریٹجک تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@