"جواد محمدی" نے ہفتہ کے روز ارنا نمائندے سے انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ تازہ ترین مانیٹرنگ کے مطابق، ارومیہ جھیل میں 2 ارب 890 ملین مکعب میٹر پانی موجود ہے جب کہ رواں آبی سال کے آغاز میں یہ مقدار 2 ارب 730 ملین کیوبک میٹر تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، ارومیہ جھیل کی سطح 1,270 میٹر اور 70 سینٹی میٹر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ یہ اعداد و شمار موجودہ آبی سال (22 ستمبر 2021) کے آغاز میں 1,270 میٹر اور 65 سینٹی میٹر تھے اور اس میں پانچ سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
مغربی آذربائیجان ریجنل واٹر کمپنی کے تحفظ اور آپریشن کے نائب وزیر نے اس عرصے کے دوران ارومیہ جھیل کے رقبے میں 234 مربع کلومیٹر کے اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس وقت اس جھیل کا رقبہ 2,261 مربع کلومیٹر ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ ایک سال میں جھیل کے حجم میں 1 ارب 890 ملین مکعب میٹر اور جھیل کا رقبہ 1377 کلومیٹر کی کمی نظر میں آئی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@