تہران - ارنا – عالمی فیڈریشن نے 2022 میں پیرا اولمپک تائیکوانڈو کی پہلی درجہ بندی کا اعلان کیا جس میں پانچ ایرانی کھیلاڑی سب سے بہترین کھیلاڑیوں میں شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق، ورلڈ فیڈریشن نے فروری میں پیرا تائیکوانڈو کی درجہ بندی کا اعلان کیا تھا، جس میں 2021 کے پیرا ایشین یوتھ گیمز اور 2021 ورلڈ چیمپئن شپ کے اسکور کا حساب لگایا گیا ہے۔
اس زمرے میں خواتین کے گروپ میں مریم عبداللہ پور 47 کلوگرام کے وزن میں، جنہوں نے یوتھ پیرا ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا، 16ویں نمبر پر تھیں۔
فاطمہ دودانگہ 52 کلوگرام کے وزن میں ساتویں اور 65 کلوگرام وزن میں رایحہ شہاب پانچویں نمبر پر ہیں۔
مردوں کے گروپ میں مہدی داتلی بیگی 58 کلوگرام کے وزن کے زمرے میں جو پیرا ایشین یوتھ گیمز کے رنر اپ پلیٹ فارم پر کھڑے تھے، 37ویں نمبر پر ہیں۔
سعید صادقی پور، ایران کے قابل فخر پیرا تائیکوانڈو کھیلاڑی ہیں، جن کا وزن اور درجہ بندی حال ہی میں تبدیل ہوئی ہے۔ وہ 63 کلوگرام کے وزن میں چھٹے نمبر پر تھے۔
عالمی چیمپیئن شپ کے پلیٹ فارم پر کھڑے ہونے والے 70 کلوگرام  کے وزن میں مہدی پور رہنما دوسری پوزیشن پر قبضہ کرنے میں کامیاب رہے۔
حسین میرزائی اس وزن کے زمرے میں ایرانی پیرا تائیکوانڈو کے ایک اور نمائندے ہیں، جو یوتھ پیرا ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر 30ویں کیٹیگری میں ہیں۔
علیرضا بخت 80 کلوگرام کے وزن میں بیسویں نمبر پر رہے۔
حامد حق شناس 80 کلوگرام کے زمرے میں عالمی سونے کے تمغے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@