کورونا سے نمٹنے کی قومی کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کے روز ایرانی صدر علامہ ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران اور اماراتی فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ شائقین کی موجودگی کے بغیر منعقد کیا جائے گا۔
ایران کی قومی فٹ بال ٹیم قطر میں 2022 کے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والے ایشیائی کوالیفائر کے ساتویں راؤنڈ کے حصہ کے طور پر جمعرات کی شام تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں اپنے عراقی ہم منصب کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
میچ کے بہترین کیھلاڑی کے طور پر منتخب ہونے والے "مہدی طارمی" کے گول کی بدولت ایرانی فٹ بال ٹیم نے عراق کے خلاف 1-0 سے فتح حاصل کر کے چھٹی بار عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 29 جنوری 2022 - 15:23
تہران، ارنا - کورونا سے نمٹنے کی قومی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور متحدہ عرب امارات کی قومی فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ شائقین کے بغیر منعقد ہوگا۔