ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے بھارتی صدر اور وزیر اعظم کے نام سے الگ الگ پیغامات میں ہندوستان کے قومی دن کی آمد پر بھارتی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مفاد میں باہمی کثیر الجہتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں بھارتی صدر'' رام نات کوویند'' اور وزیر اعظم نارندرا مودی کو الگ پیغامات میں ہندوستان کے قومی دن کے موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر رئیسی نے اس پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت نےایشیا میں شاندار ثقافت اور قدیم تہذیبوں کے حامل دو ممالک کی حیثیت سے ہمیشہ بہترین تعلقات قائم کیے ہیں اور بلاشبہ موجودہ دور میں ماضی کے پس منظر کے باوجود ایک نئی راہ ہموار ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ایران جمہوریہ ہند کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔
رئیسی نے بھارتی وزیر اعظم اور صدر کے لیے صحت اور کامیابی کی دعا کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1