تہران، ارنا - اس سال اسلامی انقلاب کی فتح کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر ایران کے دارالحکومت تہران میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

یہ بات تہران کی اسلامی تبلیغات کی رابطہ کار کونسل کے سربراہ محسن محمودی نے منگل کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال اسلامی انقلاب کی فتح کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر نماز جمعہ کے ساتھ ریلیاں نکالی جائیں گی۔
گزشتہ سال تہران اور دیگر شہروں میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کاروں، موٹر سائیکلوں اور سائیکلوں پر تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
مارچ کرنے والوں نے اپنی گاڑیوں کو انقلابی نعروں اور امام خمینی کی تصاویر سے سجایا تھا۔ لیکن اس سال حالات میں بہتری اور بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی بدولت اسلامی انقلاب کی فتح کی 43ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@