ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کل بروز منگل ٹی وی کے ذریعہ عوام سے براہ راست خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چینل ایک کی رات 9 بجے کی خبروں کے بعد صدر ابراہیم رئيسی ایرانی قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔
ایرانی صدر اس گفتگو میں اپنی حکومت کی گذشتہ چند ماہ میں کارکردگی کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں گے اور ملک کے موجودہ مسائل اور ملکی خارجہ پالیسی پر اظہار خیال کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ صدر رئیسی نے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد 18 اکتوبر اور5 دسمبر کو ٹی وی پر عوام سے براہ راست خطاب کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1