"یہ بات ''محمود امانی بنی '' نے منگل کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ رواں ایرانی سال کے آغاز سے دسمبر کے مہینے کے آخر تک مشہد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر آنے جانے والی غیر ملکی پروازوں کی تعداد 436 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران اس ہوائی اڈے پر آنے والی غیر ملکی پروازوں کی تعداد 1760 تھی جن پروازوں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 327 پروازیں تھیں۔
امانی بنی نے کہا کہ مذکورہ مدت میں روانہ ہونے والی غیر ملکی پروازوں کی گنتی321 تھی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں صرف 71 پروازیں تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 220 ہزار اور 509 مسافر غیر ملکی پروازوں کے ذریعے مشہد ایئرپورٹ میں داخل ہوئے اور 189643 افراد نے اس ایئرپورٹ کی غیر ملکی پروازوں کے ذریعے مختلف ممالک کا سفر کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1