وفود کے سربراہوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور 4+1 گروپ کے اعلیٰ مذاکرات کار آج (جمعہ) کو کچھ مشاورت کے لیے عارضی طور پر اپنے دارالحکومتوں میں واپس جائیں گے۔
دو روزہ مشاورت کے دوران ماہرین کی سطح پر مذاکرات بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں گے اور وفود کے سربراہان کی واپسی کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات ختم ہوجائیں گے۔
ارنا کے مطابق یہ وقفہ دو دن تک جاری رہے گا اور پیشہ ورانہ مذاکرات بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں گے اور سینئر مذاکرات کاروں کی واپسی کا مطلب مذاکرات کے آٹھویں دور کی معطلی نہیں ہے۔
پابندیوں کے خاتمے کیلیے مذاکرات 27 دسمبرسے شروع اور محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ اگر ویانا میں کوئی معاہدہ پر دستخط ہوئے تو 2015 کے معاہدے سے دستبردار ہونے والے فریق کو سب سے پہلے پابندیوں کو اٹھانا چاہیے اور پھر ایران تصدیق و توثیق کے بعد جوہری معاہد ےکے فریم ورک کے اندر اپنےوعدوں پر عمل کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1