اسلام آباد، ارنا -  اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی کمانڈرنے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان سیکیورٹی میں مداخلت کرنے والوں کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

 یہ بات پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جنرل احمد علی گودرزی نے جمعرات کے روز  ارنا کے نمائندے کےساتھ ٹیلی فون پر انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی مشترکہ آبی سرحد کے امن و سلامتی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی میں مداخلت کرنے والوں سے نمٹنا پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو دوست، ہمسایہ اور مسلم ممالک 'ایران اور پاکستان' علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے، سمندری میدان میں تعاون اور زمینی اور آبی سرحدوں پر مجرمانہ کارروائیوں کو روکنے میں قابل قدر کردار ادا کرتے ہیں۔

جنرل گودرزی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی محافظوں نے پاکستانی فریق اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص نیویگیشن کے شعبے میں اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔

انہوں نے دونوں دوست اور برادر ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی، مذہبی، لسانی اور جغرافیائی مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکات زمینی اور سمندری سرحدوں پر کسی بھی عدم تحفظ کے سامنے میں دونوں ممالک کی ہوشیاری کے باعث ہیں اور تخریبی طاقتوں کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

جنرل احمد گودرزی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مشترکہ سرحدوں پر باڑ لگانے کا معاملہ بھی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی محافظ بھی اپنے مشرقی ہمسایہ ممالک کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں اور دیواروں، ٹاورز کی تعمیر اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ یہ دہشت گردی کی نقل و حرکت سمیت کسی بھی غیر قانونی ٹریفک کو مضبوطی سے روکے گا۔

ایرانی سرحدی کمانڈر نے مزید کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان خطے اور عالم اسلام کے دو بااثر ممالک ہیں اور امن اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اعلیٰ مقام کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی پولیس کے کمانڈر پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور سمندری مشقوں میں شرکت کے مقصد سے گزشتہ روز دورہ کراچی پہنچ گئے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی کمانڈر "احمد علی گودرزی" نے بدھ کے روز پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ایڈمیرل "مرزا فواد امین بیگ" سے ایک ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1