تہران، ارنا – ایرانی فلمساز کسری تیرسحر کی بننے والی "گالو" نامی مختصر فلم بھارتی بلیک بورڈ بین الاقوامی فیسٹیول میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

اشکان شریعت اس مختصر فلم کے اسکرین رائٹر ہیں، جو ایک دیہاتی کی کہانی کو بیان کر رہی ہے، جسے گوشت کا ایک ٹکڑا ملتا ہے اور اسے معلوم ہوتا ہے کہ گوشت کا ذائقہ عجیب ہے۔ دیہاتی دیوانہ وار اس قسم کا مزید گوشت تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ کوشش تباہ کن واقعات کا ایک مجموعہ بن جاتی ہے۔
رامین یحییٰ زادہ اور دنیا نصر اس فلم کے دو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
بلیک بورڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 31 دسمبر 2021 سے 2 جنوری 2022 تک بھارت میں منعقد ہوا۔
گالو فرانس میں ہونے والے کانز ورلڈ فلم فیسٹیول میں بھی جلوہ گر ہو گا، جو 16 سے 22 جنوری تک منعقد ہو رہا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@