تہران، ارنا-ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے ایرانی خواتین ریفریز کو 2022ء ایشین کپ میں فرائض سرانجام دینے کی دعوت دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی خواتین ریفریز، بھارت میں منعقدہ 2022ء ایشین خواتین فٹبال کپ میں فرائض سرانجام دیں گی۔

ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مطابق، 2022ء ایشین کپ مقابلوں کا 20 جنوری سے 6 فروری تک بھارت میں انعقاد کیا جائے گا جس میں 12 ٹیمیں، 3 گروہوں کے فریم ورک کے اندر حصہ لیں گی۔

منعقدہ ان مقابلوں میں ایران کی خواتین ریفریز "مہسا قربانی" اور "مہناز ذکائی" بطور مڈل ریفری اور "انسیہ مافی نژاد" بطور اسسٹنت ریفری کے فرائض سرانجام دیں گی۔

واضح رہے کہ ایرانی خواتین فٹبال ٹیم نے بھی پہلی بار کیلئے ایشین خواتین فٹبال میچ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@