تہران، ارنا- "پوریا پروینی" کی ہدایتکاری اور "مہدی معمارزادہ زنجانی" کی پرڈیوس کردہ شارٹ فلم Result کو برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نمائش کیلے پیش کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، first-time filmmaker online session، لفٹ آف لائف کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہے جو دنیا بھر سے نئے تناظر کے ساتھ آزاد مختصر فلموں کی نمائش کے لیے ایک آن لائن فیسٹیول ہے۔

یہ ایونٹ، اپنی منتخب فلموں کو دو بڑے فلم اسٹوڈیوز، برطانیہ میں پائن ووڈ اسٹوڈیوز اور ہالی ووڈ میں ریلی اسٹوڈیو میں منتخب کرکے ان کو نمائش کیلے پیش کیا جاتا ہے۔

ایرانی ہدایتکار پوریا پروین کی بنائی گئی شارٹ فلم Result کو اس فیسٹیول میں اس مہینے کی آن لائن نمائشوں میں منظرعام لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس فیسٹیول کا مسابقتی حصہ اگلے سال اپریل میں منعقد ہوگا اور فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔ فلم Result پہلے ہی کیلیفورنیا ونیلا پام فیسٹیول میں دکھایا جا چکا ہے، اور  اس فیسٹیول میں جمع کرائی گئی 1002 فلموں میں سے وہ کیلیفورنیا میں اس فیسٹیول کی 13 منتخب فلموں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ فلم والدین کے طرز عمل کے ان کے بچوں کی قسمت اور مستقبل پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@