تہران، ارنا – ایران تائیکوانڈو کے تین بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کے چوتھے بین الاقوامی مقابلے، گیارہویں ایشین کلبز کپ اور مارچ میں فجر کپ کے تیسویں مرحلے کی میزبانی ایران کرے گا۔

ایشین تائیکوانڈو یونین کی ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں، جو گزشتہ سال ایشین تائیکوانڈو یونین  کے سربراہ  'کی سوک لی اور نائب سربراہ 'سید محمد پولادگر' اور دیگر اراکین کی موجودگی میں ورچوئل طور پر منعقد ہوا تھا، ایران 2021 میں ایشیا میں ہونے والے ورلڈ کپ (2G) کے پانچویں مرحلے اور ایشین کلبز کپ (2G) کے 11ویں راؤنڈ کے لیے لائسنس حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

قبل ازیں فلسطین ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کے چوتھے راؤنڈ کی میزبانی کرنی چاہتی تھی، لیکن  اس ملک نے اس مرحلے کے لیے دستبرداری اختیار کر لی۔

ہمارے ملک کی تیاری اور ووٹنگ کے اعلان کے ساتھ ایرانی تائیکوانڈو فیڈریشن 2022 میں اس مقابلوں کے اس مرحلے کی میزبانی کرے گی اور 2023 میں فلسطین اس مقابلوں کے پانچواں مرحلے کی میزبانی کرے گا۔

اسی فیصلے کے مطابق ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کے چوتھے بین الاقوامی مقابلے، گیارہویں ایشین کلبز کپ اور فجر کپ کے تیسویں مرحلے ایران میں منعقد کیے جائیں گے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1