تہران، ارنا - کورونا 'نورا' ویکسین کے کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ اور وزیر صحت کی موجودگی میں آغاز کیا گیا۔

کورونا 'نورا' ویکسین کے تیسرے کلینکل ٹرائل کا سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی اور ایرانی وزیر صحت 'بہرام عین اللہی' کی موجودگی میں آغاز ہوا۔ 

اس تقریب میں پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے نورا ویکسین کی تیسری خوراک حاصل کی۔

بقیۃ اللہ یونیورسٹی کے کمانڈر 'حسن ابوال‍قاسمی' نے اس تقریب میں جنرل سلیمانی کی شہادت کی دوسری سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی میں خود اعتمادی کے ساتھ قاسم سلیمانی کے قتل کے مجرموں سے انتقام لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "نورا" ویکسین کے کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کے نتائج کی تصدیق کے بعد، ہم اس ویکسین کے 5 ملین ڈوز کو انجیکشن کے لیے تقسیم کریں گے۔

ابوالقاسمی نے بتایا کہ اپنے کلینیکل ٹرائل کے آخری مرحلے کو مکمل کرنے کے لیے10 ہزار افراد آج سے رضاکارانہ طور پر ویکسین لگائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1