تہران، ارنا –  ایرانی کھیلاڑیوں نے ترکی کے بین الاقوامی سکی مقابلوں میں مجموعی طور پر 16 مختلف تمغے حاصل کیے۔

ترکی کے بین الاقوامی سکی مقابلوں کا آج بروز جمعرات اختتام پذیر ہوا جس میں ایرانی کھیلاڑیوں نے ان مقابلوں کے چوتھے دن میں مزید چارتمغے اپنے نام کرلیے جو مجموعی طور پر ایرانی تمغوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی۔           

خواتین کے حصے میں عاطفہ احمدی نے چھوٹے سرپل کے زمرے میں میں چیمپئن بن کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

اور مردوں کے حصے میں چھوٹے سرپل  میں حسین ساوہ شمشکی، سیدمرتضی جعفری اور محمد کیادربندسری' گزشتہ دن کی طرح بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنوں پر آگئیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سکی مقابلوں کی ترکی میں پالان ڈوکن ایرزورم سکی ریزورٹ میں منعقد ہو رہی ہے جس میں ایرانی قومی الپائن اور کراس کنٹری سکینگ ٹیموں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1