تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے آذری ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے گزشتہ روز آذری وزیر خارجہ ہم منصب جیحون بایراموف کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس سفر کے دوران آذربائیجان کی اسپیکر 'صاحبہ غفاراوا' کے ساتھ ملاقات کی جس میں آذری اسپیکر نے باہمی تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ڈاکٹر امیر عبداللہیان نے ایران اور آذربائیجان کی منفرد مشترکات  اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کیلیے دونوں ممالک کے اعلی حکام کی پختہ ارادے پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات نے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے جس سے دونوں ممالک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

عبداللہیان نے کہا کہ ہم تمام پچھلے ​​منصوبوں کو حتمی شکل دینے اور دونوں ممالک کے درمیان نئے معاہدے کے نفاذ پر تیار ہیں۔

غفاروا نے کہا کہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کی پارلیمنٹس دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کی تاریخی، مذہبی اور ثقافتی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ باکو کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا۔

آذری اسپیکر نے کہا کہ ایران ان اولین ممالک میں سے ایک تھا جس نے 1991 میں جمہوریہ آذربائیجان کی قومی آزادی کو تسلیم کیا اور ہمارے ملک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔

قابل ذکر ہے کہ  گزشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی توسیع اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علی اف نے اشک آباد میں ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کی دوستی اور بھائی چارے کا اعادہ کیا گیا اور تمام سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

انہوں نے ایران اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے درمیان متعدد ملاقاتوں کا حوالہ دیا اور ایسے قریبی رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقاتیں عملی اہمیت کی حامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان دو طرفہ تعاون کا منصوبہ وسیع تر ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے درمیان اس تعاون کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

 در این اثنا جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آذربائیجان کے صدر کو ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا سلام پہنچایا۔

انہوں نے اشک آباد میں ایرانی صدر کیجانب سے اپنے آذربائیجانی ہم منصب کو تہران کی دعوت اور ترکمانستان کے دارالحکومت میں آذربائیجان اور ایران کے صدور کی ملاقات اور وہاں ہونے والی بات چیت کو دونوں دوست اور برادر ممالک کے درمیان باہمی تعلقات  میں ایک اہم موڑ قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز آذربائیجان کے حکام  کے ساتھ ملاقات کیلیے باکو کا دورہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1