تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں 511 ہزار ویکسین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق، 19 سے 20 دسمبر تک ملک میں مزید 2 ہزار 390 افراد کووڈ-19 کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 478 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اسی رپورٹ کے مطابق، اب تک ملک میں مجموعی طور پر 6 ملین 173 ہزار 369 افراد کوورنا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

اس کی علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 41 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے اور اب تک مجموعی طور پر ایران میں کورونا کی شرح اموات 131 ہزار 124 تک بڑھ گئی ہے۔

نیز اب تک کورونا سے متاثرہ 6 ملین 9 ہزار 489 افراد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھر چلے گئے ہیں۔

تاہم، اب کورونا سے متاثرہ 2 ہزار 849 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔

اس کے علاوہ اب تک ملک بھر میں 40 ملین 880 ہزار 338 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیز اب تک 59 ملین 197 ہزار 419 افراد نے ویکسین کی پہلی خوراک، 50 ملین 499 ہزار 982 افراد نے ویکسین کی دوسری خوراک اور 4 ملین 54 ہزار 55 افراد نے ویکسین کی تیسری خوارک لگوالی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 113 ملین 751 ہزار 456 ویکسین کی خوارکیں لگائی گئی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@