سعید خطیب زادہ نے مغربی ایشیا میں ناجائز صیہونی ریاست کی فتنہ انگیز موجودگی کو تقویت دینے والے کسی بھی اقدام کے خلاف سنجیدگی سے انتباہ کیا کہا کہ علاقائی سلامتی کو پریشان کرتا ہے اور اسلامی امت کے مفادات کے خلاف ہے۔
انہوں نے علاقائی ممالک کو عالمی مسلمانوں کے قبلہ اول کے طور پر القدس کی آزادی کے لازوال اور قطعی آئیڈیل کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ علاقائی قومیں صیہونیوں کے مذموم اقدامات کو نہیں بھولی ہیں جو کہ پوری علاقائی خرابیوں کی جڑ ہے اور اس کے ساتھ تعلقات کو معمول بنانے کے مخالف ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ناجائز صیہونی ریاست کے وزیراعظم کو قبول کرنے سے، جو خطے میں گزشتہ 70 سالوں کے دوران عدم تحفظ، کشیدگی اور جنگ کے رجحان کا سبب ہے، تمام عرب اور اسلامی جغرافیائی علاقوں میں اقوام اور دنیا کے تمام آزادی پسندوں کے ذہنوں میں ریکارڈ کیا جائے گا اور باقی رہے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ القدس کی قابض ریاست اسلامی اور عرب دنیا کی نمبر ایک دشمن ہے اور اس کے ساتھ تعلقات کو معمون بنانے سے فلسطینیوں کے اہداف ختم نہیں ہو سکتے۔
صیہونی وزیر اعظم کا متحدہ عرب امارات کا دورہ اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید آل النہیان کے ساتھ ملاقات اس وقت ہوئی جب گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اپنے ملک کی مسلح افواج کے کمانڈر ہیں اور صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے میزبان تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 14 دسمبر 2021 - 11:15
تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی وزیر اعظم کے پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے دورے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔