یہ بات محمود اسعد سامانی نے جمعہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے رکن ممالک کے انشورنس لیڈروں کے پہلے اجلاس کا 13 اور 14 دسمبر کو ایرانی دارلحکومت تہران میں انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کی منظوری ای سی او کے رکن ممالک کے سربراہان اور وزراء نے دی ہے اور ای سی او کی علاقائی منصوبہ بندی کونسل میں بھی اس کا ذکر کیا گیا ہے۔
محمود اسعد سامانی نے کہا کہ بحران ایک معروف اور بین الاقوامی اصطلاح ہے اور اقوام متحدہ اس اصطلاح کو قدرتی اور انسانوں کے بنائے ہوئے بحرانوں کے لیے استعمال کرتی ہے۔
انہوں نے پہلی انشورنس سربراہی نشست میں شرکت کرنے والوں کے بارے میں کہا کہ10 ممالک ECO کے مستقل رکن ہیں، جن میں سے افغانستان اور ترکمانستان کے انشورنس سربراہان تہران کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، اور ECO کے آٹھ دیگر رکن ممالک کے سربراہ یا اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1