ویانا، ارنا- مٹھی بھر اسلامی انقلاب مخالف اور منافقین کے عناصر نے آج بروز پیر کو ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کی مخالفت کرنے کے مقصد سے ایران اور گروپ 1+4 کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کے موقع پر ویانا کوبرگ ہوٹل کے دور فاصلے سے جمع ہوکر مظاہرہ کیا ہے جہاں ان مذاکرات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ویانا میں بھیجے گئے ارنا رپورٹر کے مطابق، آسٹریا کی پولیس نے منافقین اور انقلاب مخالف عناصر کو اجلاس کی جگہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی، اس لیے وہ کوبرگ ہوٹل کے نیچے کچرے کے ڈبوں کے پاس چند گلیوں میں جمع ہو گئے اور نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے نئے دور کا ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے محور سے 5 مہینوں کے تاخیر سے ویانا کوبرگ ہوٹل میں آغاز کیا گیا۔

اس اجلاس کا اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+4 کے نائب وزرا اور محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹرز برائے سیاسی امور کی سطح پر آج بروز پیر کو یورپی یونین کے ڈپٹی سیکرٹری برائے خارجہ پالیسی کے امور "انریکہ مورا" کی قیادت سے انعقاد کیا گیا۔

اس اجلاس میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "علی باقری کنی" ایرانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@