ایرانی محکمہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، 28 سے 29 نومبر تک ملک میں مزید 4 ہزار 310 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 645 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
اسی رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 6 ملین 113 ہزار 192 افراد کورونا وبا سے متاثر ہوگئے ہیں۔
نیز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 82 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے اور اب تم ملک میں مجموعی طور پر کورونا کی شرح اموات 129 ہزار 711 تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ اسی عرصے کے دوران ایران کے 9 صوبوں بشمول خوزستان، گلستان، کردستان، ہرمزگان، شمالی خراسان، سمنان، زنجان، کہکیلویہ و بویراحمد، سیستان و بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی شرح اموات صفر تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک ملک میں مجموعی طور پر کورونا کا شکار 5 ملین 873 ہزار 441 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
نیز کووڈ-19 سے متاثرہ 3 ہزار 338 افراد کی نازک صورتحال ہے اور وہ ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر ملک میں 38 ملین 654 ہزار 574 کورونا تشخیصی ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔
نیز اب تک 57 ملین 483 ہزار 74 افراد نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک، 46 ملین 683 ہزار 162 افراد نے ویکسین کی دوسری خوارک اور995 ہزار 972 افراد نے ویکسین کی تیسری خوارک لگوالی ہے اور اب ملک میں مجموعی طور پر 105 ملین 162 ہزار 208 ویسکین کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@