تہران، ارنا -  نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے معاشی سفارتکاری کے امور نے کہا ہے کہ ادویات اور طبی آلات کی برآمدات کو فروغ دینے کے مسائل کے حل کے لیے بیرون ملک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مشنز اور وزارت خارجہ کی تیاری پر زور دیا۔

یہ بات مہدی صفری نے ایرانی وزیر صنعت، مائنز اور تجارت کے نائب 'پیمان پاک' اور ایرانی ٹریڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن' کے نمائندے، نائب صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی اور ادویات اور طبی آلات تیار کرنے والی 26 تنظیموں اور بڑی کمپنیوں کے منیجرز کے سات ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس نشست میں ادویات اور طبی آلات بنانے والی کمپنیوں کی برآمدات کے راستے میں موجودہ رکاوٹوں کو کم کرنے اور طبی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

صفری نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے ایرانی کمپنیوں کی مصنوعات کو دوسرے ممالک میں متعارف کرانے، برآمدات کے عمل میں ایرانی مصنوعات میں بارٹر سسٹم پر توجہ دینے اور دیگر ممالک میں ایرانی کمپنیوں کی سرگرمیوں کے لیے قانونی بنیادیں بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔

پیمان پاک نے طبی مصنوعات کی برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلیے وزارت صنعت کی تیاری کے اعلان کے ساتھ ساتھ کچھ تجاویز پیش کیں۔

قابل ذکر ہے کہ سمندری- ریلوے ٹرانزٹ سے متعلق ایک نشست بھی آج  نائب ایرانی وزیر خارجہ مہدی صفری کی زیرصدارت میں منعقد ہوئی جس میں میں ریلوے اور سمندری ٹرانزٹ کے شعبے میں سرکاری اور نجی شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1