نہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قانونی اور شفاف طریقے کار کی حمایت کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے "مصطفی الکاظمی" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان گہرے قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بدستور عراقی حکومت اور قوم کیساتھ کھڑا ہے۔
ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ عراق میں اتحاد اور یکجہتی ایک اسٹریٹجک موضوع ہے جسے خطرے کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی قوموں کے دشمن، عراق میں سلامتی اور ترقی کو پسند نہیں کرتے ہیں اور فتنہ کھڑا کرنے سے اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے کے خواہاں ہیں لہذا ہمیں اس طرح کی سازشوں کیخلاف چوکس رہنا ہوگا۔
علامہ رئیسی نے عراق میں قیام امن اور سکون کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابات کے اصول کو عراقی عوام کی اپنی تقدیر پر حاکمیت کے لیے ایک اہم کامیابی سمجھتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ بیلٹ باکس کے ذریعے قوموں کی تقدیر کے تعین پر زور دیا ہے اور ہم اس سلسلے میں مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قانونی اور شفاف طریقے کار کی حمایت کرتے ہیں۔
دراین اثنا الکاظمی نے ایران کیجانب سے عراق کی بھر پور حمایتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا عراق پر نقطہ نظر ہمیشہ عراق میں قیام سلامتی اور استحکام پر مبنی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@