یہ بات جنرل مہدی حاجیان نے ایک پریس کانفرنس سے 35ویں عالمی فوجی مقابلوں کے منصوبوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ فوجی مقابلے 20 سے 25 دسمبر تک تہران کی میزبانی میں منعقد ہوگا جس میں 22 ممالک سے 300 کھیلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔
حاجیان نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد دنیا کی فوجی قوتوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنا ہے اور ان مقابلوں کا نعرہ کھیلوں کے ذریعے دوستی بنانا ہے۔
ایرانی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ پولیس فورسز کی میزبانی میں منعقد ہوگی جو اولمپک مقابلوں کے بعد دوسرا بڑا عالمی ایونٹ ہے جس میں بین الاقوامی تنظیم ((CISM)) کے 140 رکن ممالک شریک ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1