تہران، ارنا - ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی میزبانی میں مارچ میں 28ویں قومی کانفرنس اور ایرانی جوہری توانائی سے متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی۔

یہ کانفرنس عملی طور پر 2 سے 4 مارچ تک منعقد ہو گی اور جو شرکت کرنے والے افراد اپنے تحقیقی مقالے سمری کی صورت میں جمع کروانا چاہتے ہیں وہ 20 نومبر تک کانفرنس کے جنرل سیکرٹریٹ میں اپنے تحقیقی مقالے جمع کرا سکتے ہیں۔
ہر سال منعقد ہونے والی ایرانی جوہری کانفرنس کو ملک میں جوہری سائنس کے شعبے کی سب سے بڑی تقریب تصور کیا جاتا ہے جو اس سال پہلی بار بین الاقوامی سطح پر منعقد ہو رہا ہے۔
کانفرنس کے دوران تکنیکی اور خصوصی موضوعات کی ایک وسیع رینج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں اسٹریٹجک اور قانونی مسائل کا مطالعہ شامل ہے، اس کے علاوہ دیگر موضوعات جیسے جوہری انتظام، جوہری حقوق، جوہری تحفظ اور بنیادی تحفظات شامل ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@