رپورٹ کے مطابق 8 منٹ کے دورانیہ پر مشتمل یہ انمیشین "افسانہ شبعان نژاد" کی تحریر کردہ کھانی پر مبنی ہے جسے سنٹر فار دی انٹلیکچوئل ڈویلپمنٹ آف چلڈرن اینڈ ایڈیلسنٹ نے شائع کیا ہے اور اسے سنٹر کے سنیما امور میں ڈیجیٹل اینیمیشن تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
فیسٹیول کے مقابلے کے سیکشن کے لیے منتخب فلموں کو پانچ زمروں بشمول مختصر اور طویل فلمیں، مختصر اور طویل دستاویزی فلمیں اور مختصر اور طویل انیمیشن میں پرکھا گیا ۔
جس کے مطابق، ایرانی ہدایتکار کی بنائی گئی انیمیشن Wolf and the Herd اور خاتون ایرانی ہدایتکار "شیوا صادق اسدی" کی بنائی گئی انیمیشن Crab نے مقابلے کے شیکشن میں کوالیفائی کرلیا۔
واضح رہے کہ ان دونوں مختصر فلموں نے بین الاقوامی میلوں میں متعدد ایوارڈز جیتے ہیں۔
انیمیشن Wolf and the Herd نے 22 ویں اوہائیو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اینی میٹڈ فلموں میں اعزازی ڈپلومہ حاصل کیا۔
خیال رہے کہ اوہائیو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا 22 ویں ایڈیشن 4 سے 8 نومبر تک فزیکل منعقد ہوا اور 9 سے 14 نومبر تک امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ورچوئل انعقاد کیا گیا۔
9467**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@