یہ بات "عبدالرزاق داود" نے اتوار کے روز ایران پاکستان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے نویں اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس سے اچھے معاہدے ہوئے ہیں اور اقتصادی تعلقات کو تقویت ملی ہے۔
داود نے کہا کہ اس ملاقات میں مختلف مسائل کو حل کیا گیا، ایران اور پاکستان کے معاہدوں سے علاقائی روابط کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون سے خطے کو فائدہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت "سید رضا فاطمی امین" اور عبدالرزاق داود کی قیادت میں اس دو روزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستانی وزارت تجارت کے کچھ اعلیٰ حکام، کسٹم کے حکام، صوبے بلوچستان کی ریاستی حکومت اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہان نے اس نشست میں شرکت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 7 نومبر 2021 - 14:33
تہران، ارنا - پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری نے کہا ہے کہ ایران علاقائی ممالک کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔