تہران، ارنا – ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان اپنے درمیان تجارتی تبادلے کے علاوہ گھریلو آلات اور ڈیری مصنوعات کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بات "سید رضا فاطمی امین" نے ہفتہ کے روز ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے نویں اجلاس کے اختتام کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے اب تک اپنی اقتصادی صلاحیت کا صحیح استعمال نہیں کیا ہے۔
فاطمی امین نے دونوں ممالک کے تجارتی مقاصد کا حوالہ دیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت میں رکاوٹوں اور مسائل کو اگلے تین ماہ کے اندر دور کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت پڑوسیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتی ہے جیسا کہ ایرانی صدر نے حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بالخصوص تجارتی تعلقات کے میدان میں ترقی پر زور دیا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کی معیشتیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں کیونکہ دونوں ممالک اپنے تجارتی تبادلوں کو وسعت دے سکتے ہیں۔
ایرانی وزیر نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعاون کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت "سید رضا فاطمی امین" اور عبدالرزاق داود کی قیادت میں اس دو روزہ اجلاس جاری ہے۔
پاکستانی وزارت تجارت کے کچھ اعلیٰ حکام، کسٹم کے حکام، صوبے بلوچستان کی ریاستی حکومت اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سربراہان اس نشست میں شریک ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@