اسلام آباد، ارنا- پاکستان کے صوبے بلوچستان میں حالیہ زلزلے کے بعد شہر کوئٹہ میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ کریسنٹ کمیٹی نے زلزلے سے متاثرین کی خدمات کی فراہمی اور امدادی منصوبوں کا نفاذ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ہمسایہ ممالک سے تعاون اور انسان دوستانہ امداد بھیجنے کے ایرانی پالیسی اور قدرتی آفات کے موقع پر دوست اور برادر ملک پاکستان کی امداد پر ایران کی تیاری کے سلسلے میں پاکستانی صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قائم ایرانی ریڈکریسنٹ کمیٹی کی ٹیم نے زلزلے سے متاثر ہ علاقے "ہرنایی" میں حاضر ہوکر زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے عمل کا نفاذ کیا۔

نیز کوئٹہ میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ نے آج بروز ہفتے کو ارنا نمائندے سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کے زلزلے کے بعد ایرانی ریڈکریسنٹ کی امدادی ٹیموں نے کم از کم وقت میں جائے وقوع پر پہنچ ہوکر زلزلے سے متاثرہ افراد کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

"سید حسن تقی زادہ واقفی" نے مزید کہا کہ ان پانچ روزہ امدادی آپریشن کے دوران،ریڈ کریسنٹ کمیٹی کی ٹیم نے 8،600 سے زائد افراد کا معائنہ کیا اور بچوں اور خواتین میں ادویات، خوراک اور کمبل اور خیمے سمیت دیگر بنیادی ضروریات تقسیم کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ اس زلزلے میں 35 افراد جاں بحق اور تقریبا 350 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں قائم ایرانی خانہ فرہنگ کے سربراہ نے کہا کہ ہرنائی سے تعلق رکھنے والے زلزلے کے کچھ زخمیوں کو ہمارے ملک کی ریڈکریسنٹ کمیٹی ایمبولینسوں کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا، جو کہ جائے حادثے سے 210 کلومیٹر دور ہے اور انہیں فوجی ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔

انہوں نے جام شفا ہسپتال کے ڈائریکٹر اور عملے اور کوئٹہ میں مقیم اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈکریسنٹ کمیٹی کی محنت کش افراد کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے ایک پیغام میں پاکستان کے صوبے بلوچستان کے حالیہ زلزلے کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر پاکستانی حکومت اور عوام سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک زلزلے سے متاثرہ عوام کی امداد کی فراہمی پر تیار ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@