رپورٹ کے مطابق منعقدہ ان مقابلوں میں ایران سے "امیر رضا محمدی" نے +120 کلوگرام کی کیٹگیری کے پہلے مرحلے میں 136، 141 اور 144 کے وزن کو اٹھاکرایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔
انہوں نے دوسرے مرحلے میں 166 کلوگرام کے وزن کو اٹھایا تا ہم وہ 170 اور 173 کلوگرام کے وزن کو اٹھانے میں ناکام ہوگئے۔
انہوں نے مجموعی طور پر 310 کلوگرام کاوزن اٹھانے سے ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔ اسی کیٹگیری میں روسی نمائندوں نے پہلی اور دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔
اس سے پہلے ایران سے "علیرضا عباس پور" نے 81 کلوگرام کی کیٹگیری میں تین طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلوں کا 5 اکتوبر سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں آغاز ہوگیا اور آج مطابق 12 اکتوبر کو ان کا خاتمہ ہوگیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@