ان خیالات کا اظہار، علامہ "مجتبی اشچری" نے پیر کے روز کو یوم 4 نومبر (13 آبان) کی تقریب کے انعقاد سے متعلق منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار کے خلاف جدوجہد کے قومی دن یعنی 4 نومبر کی تقریب کی ناپائیدگی کی بنیاد پر اس یادگار دن کی سالکرہ، اللہ رب العزت کی مدد اور صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے سے ملک بھر میں شاندار طریقے سے منعقد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں 4 نومبر 1979 کو امریکی سفارت خانے پر قبضہ جما لینے کے دن کو قومی یوم طلبا کے نام پر رکھا گیا ہے؛ بات کا ذکر انتہائی ضروری ہے کہ جب 1979 میں طلباء نے امریکی سفارتخانے پر قبضہ کیا اور اس وسیع و عریض عمارت کے خفیہ کمروں اور وہاں موجود جاسوسی کے آلات نیز اسلامی جمہوریہ ایران اور دوسرے ممالک کے بارے میں انجام دی گئیں جاسوسی کی کاروائیوں پر مبنی دستاویزات دیکھیں تو اس دن سے امریکی سفارتخانے کا نام جاسوسی کا اڈہ رکھا گیا.
نیز 1964 کے 4 نومبر کو امریکہ نے براہ راست شاہی حکومت کو بانی انقلاب امام خمینی (رح) کی جلاوطنی کا حکم دے دیا کیونکہ امام خمینی نے قانون کیپٹلیشن کے خلاف تقریر میں فرمایا کہ ایرانی قوم کی نظر میں امریکی حکومت سے زیادہ حقیر حکومت کوئی نہیں ہے، لہذا یوم 4 نومبر ابتدا سے امریکہ مخالف ایک رجحان تھا۔
امریکہ نے 1978 کے 4 نومبر میں بھی ایرانی اندرونی مسائل اور اسلامی انقلاب کی تحریک میں مداخلت کی اور ایرانی طلبا نے امریکی کاروائی پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
ایران میں ہر سال اس تاریخی دن کو یاد رکهنے کے لئے انتهائی جوش و خروش کے ساتھ "عالمی سامراج کے خلاف قومی یوم مزاحمت اور یوم طلبا" سے موسوم یه دن منایا جاتا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@