تہران، ارنا- ایرانی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کابینہ کے اعتماد کی ووٹ سے "علی صالح آبادی" کو اسٹیٹ بینک کے سربراہ مقرر کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، "سید احسان خاندوزی" نے آج بروز پیر کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کابینہ کے اعتماد کی ووٹ سے "علی صالح آبادی" کو اسٹیٹ بینک کے سربراہ مقرر کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی بینک کے سربراہ کی ذمہ داریاں؛ پیسے کی قدر کو برقرار رکھنا اور مہنگائی کو روکنا، پیداواری سرگرمیوں کو براہ راست کریڈٹ دینا اور بینکنگ نیٹ ورک کی موثر نگرانی کرنا ہے۔

واضح رہے کہ علی صالح آبادی تہران یونیورسٹی میں فنانشل مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔ ان کو 2005 میں اسی وقت سیکیورٹیز مارکیٹ قانون کی منظوری کیساتھ تہران اسٹاک ایکسچینج بروکرز آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔

جون 2006 میں، ایکسچینج اینڈ سیکیورٹیزآرگنائزیشن کے قیام کے بعد، سپریم ایکسچینج کونسل نے ان کو اس تنظیم کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا اور تقریبا ایک دہائی تک وہ ملک کی سرمایہ مارکیٹ کی قیادت کے انچارج رہیں۔

صالح آبادی کے ایگزیکٹو ریکارڈز میں کرج اسٹاک ایکسچینج کے علاقائی ہال کے ڈائریکٹر اور غدیر انویسٹمنٹ کمپنی، سوشل سیکورٹی آرگنائزیشن اور فرمان امام کے ایگزیکٹو ہیڈ کوارٹر کے سرمایہ کاری کے مطالعے کے انچارج شامل ہیں۔

وہ بورڈ آف اسلامک فنانشل سروسز (آئی ایف ایس بی) کی ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@