یہ بات علی باقری کنی جو پاکستان کے دورے پر ہے، نے آج بروز منگل ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی امن کے لیےباہمی تعاون ، معاشی تعلقات کو فروغ دینا اور تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ان کے دورہ پاکستان کے اہم موضوعات میں تھے۔
باقری کنی نے کہا کہ 13 ویں حکومت میں پڑوسیوں کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینا ایک تزویراتی حکمت عملی ہے جو دونوں ممالک کے باہمی مفادات کی فراہمی کے لیے فائدہ مند ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یہ دورہ پاکستان کے نائب وزیر خارجہ کی دعوت پر ہے اور اس سفر میں ایران اور پاکستان کے مختلف مسائل پر تفصیلی اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے۔
انہوں نے علاقائی امن ، استحکام اور سلامتی کو پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کے اہم موضوعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا ایک اہم موضوع اقتصادی تعلقات کا فروغ اور تجارت میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
۔ ۔ ۔