یہ بات سہیل محمود نے آج بروز منگل نائب ایرانی وزیرخارجہ 'علی باقری کنی' جو پاکستان کے دورے پر ہے، کے ساتھ ملاقات کے بعد ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں پڑوسیوں کے درمیان طویل مشترکہ سرحدوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنی سرحدوں کو امن اور دوستی کی سرحد سمجھتا ہے۔
سینئر پاکستانی سفارت کار نے شنگھائی کےسربراہی اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تہران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
سہیل محمود نے افغانستان کو مشاورت اور امن کی مدد کیلیے تہران اور اسلام آباد کا ایک مشترکہ محور قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان بحرانوں کے حل کے لیے علاقائی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق علی باقری کنی نے آج بروز منگل پاکستانی نائب وزیر خارجہ کےساتھ ملاقات کی۔
باقری کنی آج پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1