یہ بات اقوام متحدہ میں ایرانی وفد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں صہیونی حکومت کے وزیر اعظم کے الزامات اور ہرزہ سرائیوں کے ردعمل میں کہی۔
ایرانی وفد نے کہا کہ صہیونی حکومت ایران فوبیا کے پھیلانے کے ساتھ خطے میں اپنی شرانگیز اور غیر مستحکم سرگرمیوں کو چھپا نہیں سکتی ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بار بھی فلسطینی عوام جو سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ قبضے اور تسلط کے تحت زندگی گزار رہے ہیں، کے ناقابل تسخیر حقوق کا ذکر نہیں کیا۔
مثال کے طور پر ، اسرائیلی فورسز نے صرف مئی 2021 کو غزہ میں اپنی 11 روزہ وحشیانہ جنگ میں 256 فلسطینیوں کو قتل کیا ، جن میں 66 بچے اور 40 خواتین شامل تھیں ۔اسرائیلی حکومت کے حکمرانوں کی سب سے اچھی خصوصیت بچوں کو مارنے والے دہشت گرد ہیں۔
اسرائیلی حکومت وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے ذریعے خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک زون کے قیام میں سنجیدگی سے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1