تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ڈاکٹر رئیسی کے دورہ دوشنبہ کے تیسرے دن میں ایرانی اور تاجک حکام کے درمیان تعاون کی آٹھ دستاویزات پر دستخط کرنے کا اعلان کیا۔

حسین امیر عبداللہیان نےہفتہ کے روز ایک انٹرویو میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے آج کے منصوبوں اور تاجکستان کے صدر سے ملاقات کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج دونوں ممالک کے صدر ایک نجی ملاقات کے بعد سب وزراء کے ساتھ سرکاری ملاقات کریں گے۔ اور اس ملاقات کے اختتام پر 8 معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے کہنے کے مطابق یہ دستاویزات سیاحت ، کام ، تعاون ، مجرموں کے تبادلے کے شعبوں میں ہوں گی۔  دو اور معاہدے توانائی اور محنت کے وزراء کے درمیان دستخط کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1