تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت جنہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 21 ویں سربراہی اجلاس کی شرکت کیلیے تاجکستان میں ہیں، آج بروز ہفتہ ان کے تاجک ہم منصب نے ان کا سرکاری استقبال کیا۔

تاجک صدر 'امام علی رحمان نے آج بروز ہفتہ ڈاکٹر رئیسی جنہوں نے شنگھائی کے سربراہی اجلاس کی شرکت کے لیے اس ملک کے دورے پر ہیں، کا ایک باضابطہ استقبال کیا۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بھی بجائی گئیں۔

تاجکستان  کے وزیر اعظم اور کی دوہری پارلیمانوں کے اسپیکرز نے بھی آیت اللہ رئیسی کی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

اس تقریب کے بعد تاجک اور ایران کے صدور نے باضابطہ دوطرفہ مذاکرات کا آغاز کیا۔

دونوں صدور کے درمیان مذاکرات کے بعد اعلیٰ سطحی وفود کی مشترکہ بات چیت  شروع ہوگی اور پھر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1