تہران، ارنا- ایران میں گزشتہ 24 گنٹھوں کے دوران، مزید 583 افراد کورونا سے جان کی بازی ہارگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر ملک میں کورونا کا شکار 111 ہزار 257 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، 5 سے 6 ستمبر تک مزید 27 ہزار 579 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 3 ہزار 973 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، اب تک ملک میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ملین 156 ہزار 986 تک بڑھ گئی ہے۔

نیز اب تک کورونا کا شکار افراد میں سے 4 ملین 394 ہزار83 افراد صحتیاب ہوکر ہسپتالوں سے رخصت کرکے گھر چلے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق اب ملک میں 7 ہزار 628 کورونا کا شکار افراد ہسپتالوں کی انتہائی نگہداشت یونٹوں میں ہے۔

نیز اب تک ملک میں 29 ملین 568 ہزار 864 کورونا تشخیصی ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک 19 ملین 620 ہزار 596 افراد نے کورونا کی پہلی خوراک اور 9 ملین 832 ہزار848 افراد نے کورونا کی دوسری خوراک لگوالی ہے۔

تو اس رپورٹ کے مطابق اب تک ملک میں عوام کو 29 ملین 453 ہزار 444 خوراکیں لگوالی گئی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@