کرمان، ارنا – بصارت سے محروم تین ایرانی فنکاروں نے ایرانی اور کرمانی کھلاڑیوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کرنے کے لیے پیرالمپک قالین کو بُنا۔

 یہ قالین 25 دن تک تین معذور افراد 'بہروز اکبری ، معین کرد زادہ اور زہرہ یزدانی' کے ذریعے اپنے ماسٹر 'شیرین شیخ مظفری' کی نگرانی میں بُنا ہوا۔

اس قالین کو گزشتہ روز معذور ایرانی کھیلاڑی 'سعید افروز' کی آمد کے موقع پر رونما کردیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ کھیلاڑی شہر جیرفت کے علاقے اسفندقہ سے متعلق ہے جنہوں نے ٹوکیو کے پیرالمپک مقابلوں میں جیولین تھرو میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1