رپورٹ کے مطابق، ایشیائی یونیورسٹیوں کی طالبات کے ورچوئل شطرنج مقابلوں کا آخری دن اتوار کے روز منعقد ہوا اور کھلاڑیوں نے آخری تین راؤنڈ میں مقابلہ کیا۔
ان مقابلوں میں ایران سے "صفورا قانع" نے ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا اور دیگر خاتون ایرانی کھیلاڑی "طناز ازلی" نے ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا اور اس طرح ایرانی طالبات کی شطرنج ٹیم نے دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ ان مقابلوں میں بھارتی ٹیم نے 5۔25 پوانٹس، ایرانی ٹیم نے 25 پوانٹس اور ملائشین ٹیم نے 21 پوانٹس سے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کو حصول کیا؛ ان تینوں کے بعد بالترتیب انڈونیشا، متحدہ عرب امارات اور چین کی ٹیمیں چوتھی، پانچویں اور چٹھی پوزیشن پر کھڑی رہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی طالبات کی شطرنج ٹیم کی قیادت "شادی پریدر" نے بطور ہیڈ کوچ، "خاطرہ عزیزی" نے ٹیکنیکل سپروائزر اور "محمد ابراہیم زادہ" نے سپروائزر کے طور پر کی۔
خیال رہے کہ 2020ء میں منعقدہ ان مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں ایرانی ٹیم نے تیسری پوزیشن کو حاصل کیا تھا۔
واضح رہے کہ ان مقابلوں کے مردوں کے حصے کا 9 ستمبر میں انڈویشیا کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔
نیز ایشین طالب علموں کی ورچوئل شطرنج مقابلوں کے دوسرے دور کا یکم سے 13 ستمبر تک خواتین اور مردوں کے دونوں حصوں میں انڈونیشیا کی میزبانی میں انعقاد کیا جائے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@