تہران ، ارنا - منتخب ایرانی کشتی ٹیم نے سربیا عالمی گریکو رومن کشتی مقابلوں میں 4 طلائی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔

عالمی گریکو رومن کشتی کپ گزشتہ روز سربیا میں منعقد ہوا جس میں ایرانی ٹیم نے 4 طلائی اور 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

ان مقابلوں 'پویا دادمرز، امید آرامی، علی ارسلان، علی اکبر یوسفی نے بالترتیب 55،60،72 اور 130 کلوگرام کے زمروں میں  4طلائی تمغے حاصل کیے۔

 دو اور ایرانی کھیلاڑی 'محمد رضا رضایی اور محمد ہادی شعبانی نے ترتیب میں 67 اور 55 کلوگرام کے زمروں میں 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

ان مقابلوں میںروسی ٹیم نے 220 پوائنٹس،  ایرانی ٹیم نے 131 پوائنٹس، سربیا کی ٹیم نے 116 پوائنٹس اور ہنگری کی ٹیم نے 102 پوائنٹس کو اپنے نام کرلیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1