چابہار، ارنا- چابہار فری زون آرگنائزیشن کے سی ای او نے کہا ہے کہ چابہار فری زون میں جاری انفراسٹرکچر پراجیکٹس کی تکمیل، کچھ مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ مکران کے ساحلوں پر پیداوار، روزگار کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔

ان خیالات کا اظہار "عبدالرحیم کردی" نے آج بروز بدھ کو ایران کے خصوصی اور فری زون کی کونسل کے سیکرٹری "حمیدرضا مومنی" سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا؛ مومنی نے آج چابہار فری زون میں جاری انفراسٹرکچر پراجیکٹس کا قریب سے معائنہ کیا۔

اس موقع پر کردی نے کہا کہ کچھ تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں، ہم شیڈول سے آگے ہیں اور یہ ترقی اور خوشحالی کو تیز کرنے کا وعدہ دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بہشتی اور شہید کلانتری بندرگاہوں سے چابہار-کنارک ٹرانزٹ کو دو ہری کیریج وے کرنا اور "تیس" کے بے آب گاؤں کو پانی کی فراہمی؛ ان اچھے اور پائیدار منصوبوں میں شامل ہیں جو لوگوں کا دیرینہ خواب رہا ہے اور آج ان کی اچھی جسمانی ترقی ہے۔

چابہار فری زون آرگنائزیشن کے سی ای او نے کہا کہ چابہار-کنارک ہائی وے 24.5 کلومیٹر کی لمبائی کیساتھ زیر تعمیر ہے جو کہ چابہار فری زون آرگنائزیشن کی ذمہ داریوں کے تحت 290 ارب تومان (ایرانی قومی کرنسی) کی سرمایہ کاری سے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے سلسلے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نارتھ رنگ روڈ منصوبہ، چابہار فری زون آرگنائزیشن کے 70 فیصد (52 ارب تومان) اور چابہار پورٹ بلدیہ اور شہر کی سڑکوں اور نقل و حمل کی تنظیم کے 30 فیصد کی شراکت داری اور سرمایہ کاری سے شہید سردار سلیمانی اسکوائر اور شہید کلانتری گھاٹ کے داخلی راستے تک 2.5 کلومیٹر کی لبمائی سے زیر تعمیر ہے۔

کردی نے کہا کہ  2500 کیوبک میٹر کی گنجائش والے کنکریٹ ٹینک، پمپنگ اسٹیشن، پانی کی ترسیل اور 70 کلومیٹر لمبائی کیساتھ ڈسٹری بیوشن لائنوں کی تعمیر  سے تیس گاؤں کو پانی کی فراہمی جاری ہے اور اب تک ڈرلنگ، نیٹ ورک پر عملدرآمد اور ڈرلنگ روٹس کی مرمت اس پروجیکٹ کی اہم سرگرمیاں ہیں جو 88 ارب تومان سے زیادہ کی سرمایہ کاری کیساتھ نافذ کی جا رہی ہیں۔

چابہار فری زون تنظیم کے سی ای او نے کہا کہ علاقے پل ہند کے اولمپک ولیج میں 4،000 نشستوں پر مشتمل کرکٹ اسٹیڈیم بھی دیگر منصوبوں میں شامل ہے جس کا 1400 کے شمسی سال کے آخر نفاذ ہوجائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@