تہران، ارنا – ایرانی جونیئر کشتی ٹیم نے ہنگری میں منعقدہ ورلڈ چیمپیئن شپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

ورلڈ جونیئر کشتی ٹورنامنٹ 25 جولائی تک ہنگری کے شہر بوڈاپسٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں ایرانی ٹیم دو چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کر کے پانچویں پوزیشن پر آگئی۔

سید مصطفی زمانی اور علیرضا عبدولی نے بالترتیب 60 اور 71 کلوگرام کے زمروں میں 2 چاندی کے تمغے اور علی جلالی عبدالوند نے بھی 92 کلوگرام کے زمرے میں ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

ایک اور ایرانی کھیلاڑی نے 45 کلوگرام کے زمرے میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر  جارجیا ، یوکرین، روس، کرغزستان کی ٹیمیں بالترتیب 141 ، 127 ، 124 اور 87 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر آگئیں۔ ایرانی ٹیم بھی 81 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1