یہ بات سعید خطیب زادہ نے آج بروز منگل کہی۔
انہوں نے عراقی قصبے صدر میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عراق کے ساتھ دہشگردی کی نقل و حرکت سے نمٹنے کیلیے باہمی تعاون پر تیار ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس وحشیانہ اقدام کو عراق میں دہشت گردی کے منحوس منظرناموں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے جس نے عید الاضحی کے موقع پر عراق کے مظلوم عوام کو سوگوار بنایا۔
انہوں نے عراقی قوم اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس المناک واقعے کے متاثرین کے لئے رحمت اور مغفرت اور زخمیوں کے لیے مکمل صحتیابی کی دعا کی۔
اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1