تہران، ارنا – ایران کی بقیۃ اللہ یونیورسٹی کے ذریعے تیار کردہ کورونا ویکسین "نورا" کی نقاب کشائی تقریب کا آج بروز ہفتے کو وزیر صحت "سعید نمکی" اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔

ایران کی بقیۃ اللہ یونیورسٹی کے ماہرین  کے ذریعہ تیار شدہ کورونا ویکسین 'نورا' کی رونمائی تقریب آج بروز اتوار ایران کی بقیۃ اللہ یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں ایرانی وزیر صحت "سعید نمکی" اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی بھی شریک تھے۔

"نورا" ویکسین ڈاکٹروں ، ماہرین اور محققین کی16 ماہہ کوششوں اور امام حسین یونیورسٹی کے محققین کی شرکت سے تیار کی گئی اور آج سے باضابطہ طور پر کلینیکل مرحلے میں داخل ہوگی۔

یہ ویکسین بہت سخت سائنسی حالات میں تیار کی گئی، اور سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے بھی مرحلوں پر اصولی طور پر عمل درآمد پر بہت زور دیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@