اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے اپنی تازہ رپورٹ میں 2020 کے آخر تک دنیا میں جبری طور پرم ہاجرت کرنے کے رجحان کا جائزہ لیا ہے.
رپورٹ کے مطابق، دنیا کی بے گھر ہونے والی آبادی 2020 کے آخر تک 82.4 ملین ہوگئی؛ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے زیراہتمام تقریبا 20.7 ملین مہاجرین پناہ گزین ہیں۔
2020 میں ترکی وہ واحد ملک تھا جس نے پناہ گزینوں کی سب سے بڑی تعداد یعنی 7۔3 ملین کی میزبانی کی تھی اور کولمبیا 1.7 ملین مہاجرین کیساتھ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا مہاجر پذیر ملک ہے جس میں وینزویلا کے مہاجر بھی شامل ہیں۔
ایران نے بھی 8 لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی سے مہاجرین کی میزبانی کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کی آٹھویں پوزیشن کو حاصل کیا ہے۔
جبکہ 2019 میں ایران دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کے معاملے میں ساتویں نمبر پر تھا، لیکن یو این ایچ سی آر کے فراہم کردہ نئے اعدادو شمار کے مطابق ایران تین درجے کی کمی کیساتھ دسویں نمبر پر ہے۔
ایران میں مہاجرین کی تعداد میں کمی کی ایک سب سے اہم وجہ بعض پناہ گزینوں کے مہاجر کارڈ کو پاسپورٹ میں تبدیل کرنے کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، ایران میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے تعاون سے کل 800 ہزار پناہ گزینوں میں سے 780 ہزار افغان مہاجرین اور 20 ہزار عراقی مہاجرین ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@